28 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب ا۔۔۔ سیاری نے کہا ہےکہ خلیج فارس میں امریکی بحریہ کی موجودگی بدامنی اور عدم استحکام کا باعث بنا ہے –

ابنا: ایڈمرل حبیب ا۔۔۔ سیاری نے "ایسنا" خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں خلیج فارس میں امن کے تحفظ کو بہانہ بناکر امریکی بحریہ کی موجودگی کو بے بنیاد دعوی قرار دےکر کہا کہ تاریخ میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ جہاں بھی امریکیوں نے قدم رکھاہے وہاں بدامنی اور عدم استحکام کا شکار ہوگیا ہے –ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب ا۔۔۔ سیاری نے اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، پوری طاقت سے خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرکے اپنے مفادات کا دفاع کرےگا –انہوں نے ایران کے خلاف صہیونی حکام کی لفاظی کو اس غاصب حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا ردعمل قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کو یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی اسے تسلیم نہیں کرے گا لہذا اپنی روبہ زوال موجودیّت کو بچانے کےلئے لفاظی کررہی ہے -...../169